سوزوکی پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی وسیع رینج پیش کرتا ہے، جس میں GS 150 اور GD 110 سب سے زیادہ مقبول ماڈل ہیں۔ زبردست مقابلے کے باوجود سوزوکی بائیکس پاکستان کے کونے کونے میں گھومتی دیکھی جا سکتی ہیں۔
سوزوکی کی جانب سے روزانہ عام سواری سے لے کر ٹورنگ بائیکس تک کی پیشکش کی جاتی ہے، موٹر سائیکلوں کی یہ خصوصیات ہر عمر کے افراد کی توجہ حاصل کرلیتی ہے۔
ملک میں جاری معاشی بحران کے درمیان، تمام صنعت کاروں نے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ سوزوکی اس دوڑ میں سب سے آگے ہے کیونکہ اس نے سوزوکی GD-110 S, GS-150, GSX-125, and GR-150.سمیت تمام یونٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔