ایف آئی اے کے زیرِ حراست ملزم کی باتھ روم میں مبینہ خودکشی، عملہ معطل، تحقیقات شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کا زیرِ حراست ملزم کی باتھ روم میں مبینہ خودکشی، عملہ معطل، تحقیقات جاری
ایف آئی اے کا زیرِ حراست ملزم کی باتھ روم میں مبینہ خودکشی، عملہ معطل، تحقیقات جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا زیرِ حراست ملزم باتھ روم میں مردہ پائے جانے کے بعد عملے کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں جس نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے (انسداد انسانی سمگلنگ سرکل) اسلام آباد کے ایک مقدمے میں گرفتار کیے گئے ملزم عامر حفیظ حوالات کے باتھ روم میں ہلاک ہوگیا جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ازاربند استعمال کرکے خودکشی کر لی تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے معاملے کی جوڈیشل تحقیقات کیلئے سیشن جج اسلام آباد کو درخواست دے دی۔ مقامی پولیس اور علاقہ مجسٹریٹ ملزم کی ہلاکت کے بعد جائے وقوعہ پر خود پہنچے اور شواہد ملاحظہ کیے۔ ملزم کی میت ہسپتال روانہ کردی گئی۔ 

ہلاک ہونے والے ملزم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ عملے کو معطل کردیا تھا جس میں 4 اہلکار شامل ہیں۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی نارتھ کریں گے۔

تحقیقاتی کمیٹی کو ایک ہفتے میں تمام حقائق پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ متوفی ملزم رواں ماہ 19 جون کے روز مقدمہ نمبر 506 میں گرفتار ہو کر 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کی حراست میں تھا جس پر 18 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 3 افراد کو ملازمت کا جھانسہ دیا اور کینیڈا بھیجنے کے نام پر 18 لاکھ روپے ہتھیائے اور ملزمان کو گارنٹی کے طور پر چیکس دئیے، تاہم جرم ثابت ہونے سے قبل ہی ایف آئی اے کی حراست کے دوران ملزم انتقال کرگیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقلیتی ایم این اے لال چند ملہی کے ڈرائیور نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

 سنتوش کمار نے آج سے 3 روز قبل گھریلو مسائل سے تنگ آکر پارلیمنٹ لاجز کے سوٹ نمبر 9 میں گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مزید پڑھیں: اقلیتی ایم این اے کے ڈرائیور نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی

Related Posts