امریکا میں شقی القلب بیٹے نے اپنے والد کو خلائی مخلوق قرار دے کر چاقو کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ٹیکساس میں جائمے ایڈریان نامی شخص نے اپنے 74 سالہ والد وکٹر گیرارڈو کونٹریرکو خلائی مخلوق قرار دیکر چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔
پولیس نے اندوہناک قتل کے الزام میں 39 سالہ جائمے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پر اپنے والد کو قتل کرنے اور اس کا جسم چاک کرنے کا الزام ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق وکٹر گیرارڈو کونٹریراس کے جسم پر متعدد زخم، گلا کٹا ہوا، اور سر پر شدید چوٹوں کے نشان پائے گئے۔
پولیس کو بیان دیتے ہوئے قاتل بیٹے نے دعویٰ کیا کہ اس کے والد کے قتل کے پیچھے خلائی مخلوق کا ہاتھ ہے جنہوں نے اس کے اعضاء بھی نکال لیے۔
ملزم جائمے ایڈریان کا کہنا ہے کہ میرا والد اس وقت جنت میں کیونکہ وہ کوئی غیر زمینی مخلوق تھا۔
مقتول کی لاش اُس کے دوسرے بیٹے وکٹر مارٹن کونٹریراس نے اس وقت دریافت کی جب وہ گھر پہنچا اور اندر سے بدبو محسوس ہوئی۔ اس نے والد کو خون میں لت پت چادر پر لیٹے پایا گیا۔