عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں ملوث 6ملزمان کو سزائے موت سنادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں ملوث 6ملزمان کو سزائے موت سنادی
عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں ملوث 6ملزمان کو سزائے موت سنادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پیر کو سیالکوٹ میں ایک فیکٹری میں سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے قتل میں ملوث 6 ملزمان کو سزائے موت سنادی۔

قتل کے مقدمے میں کل 89 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جن میں سے نو نابالغ ہیں۔ عدالت نے ہائی پروفائل قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سات ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ 76 مجرموں کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

گزشتہ سال پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے 48 سالہ سری لنکن شہری اور مقامی فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو بے دردی سے قتل کردیا تھا، یہ افسوس ناک واقعہ عوام میں غم و غصے کا باعث بنا اور اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے بدترین تشدد کی مذمت کی تھی اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جج نتاشا نسیم کی زیر صدارت کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت مکمل کی۔ روزانہ کی بنیاد پر سننے والے کیس میں استغاثہ اور دفاع دونوں نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔

مزید پڑھیں: پریانتھا کمارا کیس، سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ آگئی

تفتیشی افسران اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے۔ استغاثہ نے 46 عینی شاہدین کو عدالت میں پیش کیا۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر قتل کی جگہ پر نصب 10 کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور 55 ملزمان کے موبائل فونز سے لی گئی ویڈیوز پیش کیں۔ سرکاری وکیل عبدالرؤف وٹو کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم نے تفتیش اور ٹرائل مکمل کیا۔

Related Posts