سندھ حکومت نے صوبے میں جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لیے اہم منصوبوں کا اعلان کر دیا۔ حکومت کے مطابق ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز ستمبر میں جبکہ 50 نئی ڈبل ڈیکر بسیں اکتوبر میں کراچی پہنچ جائیں گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ کے اجلاس میں مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کے اختتام سے مرحلہ وار ایک ہزار الیکٹرک بسیں پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں شامل کی جائیں گی۔
حکام کے مطابق کراچی یونیورسٹی روڈ پر مکسڈ ٹریفک لائن کا ایک حصہ ستمبر میں کھول دیا جائے گا، جبکہ لاڑکانہ تا قمبر اور قمبر تا شہداد کوٹ پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی جلد فعال کیے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے تمام ڈیپوز کی تعمیر مقررہ وقت پر مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








