کراچی:پولیس نے وفاداری کاحلف لیکربھرتی ہونے والے اہلکاروں سے دوبارہ حلف لینے کافیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں مرحلہ وار تمام تھانوں کو حلف نامے جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پولیس افسران کے منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث ہونے پرنئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کراچی پولیس نے تھانیداروں سے حلف نامے لیناشروع کردیئے ہیں۔
پہلے مرحلے میں ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے تھانیداروں کوحلف نامے جاری کیے ہیں جن سے گٹکا، منشیات، چائناکٹنگ، زمین پرقبضے میں ملوث نہ ہونے کاحلف لیاجارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار پر پولیس افسران کو 6سال قید