سندھ حکومت کا مہنگے داموں آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں مہنگے داموں آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیاہے۔

سندھ حکومت نے کہاہے کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرکے آٹے کی قیمت بڑھائی جارہی ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام ڈپٹی کمشنرز محکمہ خوراک کی مقررہ قیمت پر سختی سے عمل کرائیں۔

مزید پڑھیں :مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے آٹے کی قیمت میں کمی کی نوید سنادی

انہوں نے کہاکہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا تھا کہ سندھ میں آٹے کا بحران آنے والا ہے۔

سندھ حکومت کی غلط پالیسیوں اور کرپٹ پریکٹس سے فلور ملز بے لگام ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی بدانتظامی سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلور ملز پر قابو نہیں پایا گیا۔

Related Posts