سندھ حکومت کے دعوے بڑے بڑے مگر نتائج صفر سے زیادہ نہیں۔نصرت سحرعباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کے دعوے بڑے بڑے مگر نتائج صفر سے زیادہ نہیں۔نصرت سحرعباسی
سندھ حکومت کے دعوے بڑے بڑے مگر نتائج صفر سے زیادہ نہیں۔نصرت سحرعباسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رکنِ سندھ اسمبلی و رہنما جی ڈی اے نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت دعوے تو بڑے بڑے کرتی ہے لیکن ان کے نتائج بالکل صفر ہیں، اس سے زیادہ نہیں۔

کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ 11 سال سے ہم سندھ حکومت کی کارکردگی اور صوبے میں ہونے والے افسوسناک واقعات پر ماتم کناں ہیں، لیکن کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا کہ دُنیا آج اکیسویں صدی میں پہنچ گئی لیکن سندھ آج بھی وہیں کھڑا ہے جہاں سے چلا تھا۔ 11 سال کی بچی پر کاروکاری کا الزام لگا کر اس کی جان لے لی گئی۔

نصرت سحر عباسی نے کاروکاری واقعے میں بچی جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال کی بچی کو کیا ایسی باتوں کا کوئی شعور ہوتا ہے کہ اس پر ایسا گھناؤنا الزام لگایا جائے؟ رواں سال تقریباً 50 خواتین اور 28 مردوں کی جان کاروکاری کے الزام میں لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوگ کتے کے کاٹے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں اور یہ لوگ دوسرے صوبوں میں جا کر ان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہیں۔ اپنا صوبہ نظر نہیں آتا؟متعدد وزارتیں رکھنے والے وزیر اعلیٰ بتائیں، کیا وہ سپر مین ہیں؟

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے   کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفارتی عملے کے وفد کی 28 نومبر کو ملاقات ہوئی۔ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت  میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے،گورنر سندھ

Related Posts