اپوزیشن جلسہ کرپشن بچاؤ مہم کا مجمع، جناح اسٹیڈیم بھر کے دکھائیں۔شبلی فراز کا چیلنج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP's move foiled plans of PML-N, JUI-F to destabilize govt: Shibli

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن جلسے کو کرپشن بچاؤ مہم کا مجمع قرار دیتے ہوئے حزبِ اختلاف رہنماؤں کو چیلنج کیا ہے کہ جناح اسٹیڈیم کو بھر کے دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن جلسوں پر دل کھول کر تنقید کی۔ شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن بچاؤ مہم کیلئے مجمع لگا رہی ہے، فیملی لمیٹیڈ کمپنی مال بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی۔

ویڈیو بیان میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان پر جمہوریت کی حکومت ہے، اِس لیے ہم نے جلسہ کرنے کی اجازت دی، اپوزیشن ہمیں جناح اسٹیڈیم بھر کے دکھائے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیرِ قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن جلسے کی کامیابی حکومت سے نجات پر مہر ثبت کردے گی۔

 داتا کی نگری لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ مہنگائی کم ہو اور روزگار ملے، دعوے سے کہتا ہوں اپوزیشن کا کامیاب جلسہ حکومت سے نجات کی امید ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جلسے کی کامیابی حکومت سے نجات پر مہرثبت کرے گی۔رانا ثناء اللہ

Related Posts