اپوزیشن جلسے کی کامیابی حکومت سے نجات پر مہرثبت کرے گی۔رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو وہی سیکیورٹی دی جو وہ چاہتے تھے، رانا ثناء اللہ
عمران خان کو وہی سیکیورٹی دی جو وہ چاہتے تھے، رانا ثناء اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق وزیرِ قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسے کی کامیابی حکومت سے نجات پر مہر ثبت کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق داتا کی نگری لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ مہنگائی کم ہو اور روزگار ملے، دعوے سے کہتا ہوں اپوزیشن کا کامیاب جلسہ حکومت سے نجات کی امید ثابت ہوگا۔

گفتگو کے دوران ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج کل ہر شخص حکومت سے مایوس اور روزمرہ حالات سے تنگ ہے۔ ملک پر حکومت کی جگہ عمران مافیا کا ایک ٹولہ مسلط ہے۔ چیئرمین نیب کو ویڈیوز کے معاملے میں بلیک میل کیا جارہا ہے۔ حکومت ساری اپوزیشن کو جیل بھیجنے کیلئے تیار ہے۔

سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گجرانوالہ کے جلسے سے مافیا کو بہت فرق پڑے گا۔ اپوزیشن کے رہنما اور مسلم لیگ (ن) گرفتاریوں کیلئے تیار ہے کیونکہ جمہوری نظام میں گرفتاریوں سے تحریکوں کو تقویت ملتی ہے۔ فارن فنڈنگ مافیا نے سب کچھ مہنگا کرکے 300 ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو کراچی میں بھی پاور شو کی اجازت مل گئی، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں 18 اکتوبر کو باغِ جناح میں جلسہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی انتظامیہ نے گزشتہ روز  اپوزیشن جماعتوں کو جلسے کی اجازت دے دی، ضلع شرقی کے ڈی سی نے جلسے کا باضابطہ اجازت نامہ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے باغِ جناح میں اپوزیشن کو سیاسی پاور شو کی اجازت

Related Posts