نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Former President Asif Ali Zardari's arrest warrant issued

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کے مشکوک لین دین پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیئے ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے مشکوک لین دین سے متعلق کیس میں آصف علی زرداری نیب کومطلوب ہیں۔

نیب کا کہنا ے کہ سابق صدر نے 8 ارب روپے کے مشکوک لین دین کے ذریعہ ایک مکان خریدا۔ نیب اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کرے گی کہ وہ اس کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کردے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن جلسہ کرپشن بچاؤ مہم کا مجمع، جناح اسٹیڈیم بھر کے دکھائیں۔شبلی فراز کا چیلنج

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔ آصف زرداری کے وکیل اور نیب کے وکلاء عدالت کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔

Related Posts