عمران خان نے اکیلے 13 سیاسی جماعتوں کی اجتماعی قبر کھود دی ہے۔شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ سنایا تو حالات مزید خراب ہوجائینگے، شیخ رشید
الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ سنایا تو حالات مزید خراب ہوجائینگے، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اکیلے عمران خان نے 13 سیاسی جماعتوں کی اجتماعی قبر کھود دی ہے۔ اگر 567 ممبر استعفیٰ دے دیں تو کیا رہ جاتا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر 567 اراکین اسمبلیوں سے مستعفی ہوجاتے ہیں تو پیچھے کیا رہ جاتا ہے؟ اسمبلیاں توڑیں یا چھوڑیں، لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی35 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اور ان کو لانے والے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں۔ اکیلے عمران خان نے 13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبر کھود دی ہے جس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیاسی دھند اتنی چھا گئی ہے کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونا لازمی ہے۔ اب تو مفتاح اسماعیل بھی کہہ رہے ہیں کہ بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود پاکستان ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔ ایکسپورٹ ترسیلات اور زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہورہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج ٹھس ہوچکی ہے، پیٹرول، گیس اور ڈالر مہنگا اور نایاب ہے۔ اسمبلیاں بچانے پر تو مشورے ہورہے ہیں، معیشت بچانے پر کام نہیں ہورہا۔

Related Posts