جھوٹے پرچوں پر صحافیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جھوٹے پرچوں پر صحافیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، عمران خان
جھوٹے پرچوں پر صحافیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جھوٹے پرچوں پر صحافیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ تبدیلئ حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے جھوٹے پرچوں کے ذریعے صحافیوں ارشد شریف، صابر شاکر، سمیع ابراہیم، عمران ریاض خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق صحافیوں عمران ریاض خان، صابر شاکر اور ارشد شریف کے خلاف مبینہ طور پر ریاستی اداروں پر تنقید کرنے اور ’بغاوت کو ہوا دینے‘ کے الزام میں مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ترسیلات زر کاحجم 167.4 بلین ڈالر سے تجاوز کرگیا

صحافی عمران ریاض خان کیخلاف ایف آئی آر کی رپورٹ ٹھٹھہ کے تھانہ دھابیجی میں درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے صحافی کو سوشل میڈیا پر فوج اور اداروں کے خلاف ’’تضحیک آمیز اور اشتعال انگیز زبان‘‘ میں بات کرتے ہوئے سنا تھا۔

دوسری جانب اینکر پرسن ارشد شریف پر بھی حیدرآباد اور کراچی میں دو مقدمات درج ہیں۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں یوٹیوب چینل پر کی گئی گفتگو کا حوالہ دیا گیا ہے۔ دادو میں ارشد شریف اور صحافی صابر شاکر کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ریاستی اداروں کے بارے میں “تضحیک آمیز زبان” استعمال کی گئی اور میر جعفر اور میر صادق سے مشابہت پیدا کی گئی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ یہ دونوں عوام کو فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے تھے۔

اسی طرح کی ایک ایف آئی آر حال ہی میں اٹک میں صحافی سمیع ابراہیم کے خلاف بھی ایک شہری نے درج کی تھی جس نے ان کا یوٹیوب چینل دیکھا تھا۔

Related Posts