اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی ٹیم کے وکٹ کیپر اعظم خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فٹنس سے زیادہ ان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے ۔
شاداب خان نے ایک پریس کانفرنس میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے کیے جانے والے تبصروں پر نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے وکٹ کیپر کا دفاع کیا۔
کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی فٹنس پر اٹھنے والے سوالات کا بھرپور دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان کی پرفارمنس بہت بہتر ہے جوکہ ٹینم کے لیے اچھی بات ہے، فٹنس سے زیادہ ان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وکٹ کیپر کی فٹنس پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے، ہم ان کے لیے کور کرلیتے ہیں اور وہ ہمیشہ ٹیم کے لیے بھر پور کارکردگی دکھاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیلنے والے اعظم خان نے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں 30 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔
یاد رہے کہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی فٹنس سے حوالے سے تنقید کی زد میں رہے ہیں۔