سیکورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو آپریشنز، 8 خوارج جہنم واصل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Security forces kill 13 khwarij in five KP IBOs: ISPR

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 دسمبر کو کیے گئے آپریشنز میں مجموعی طور پر 8 خوارج مارے گئے۔پہلا آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق:”آپریشن کے دوران ہماری فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو خوارج، جن میں گروہ کا سربراہ خان محمد عرف خوریے بھی شامل تھامارے گئے جبکہ دو دیگر خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔”

84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار

بیان میں مزید کہا گیا کہ”خان محمد عرف خوریے متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، جن میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری شامل ہیں۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔”

ایک اور آپریشن لکی مروت ضلع میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکورٹی فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts