کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات میں بد ترین غفلت و نااہلی کی مثال قائم کی گئی ہے، تین سے چار گھنٹے امتحانی پرچے تاخیر کا شکار ہوئے، جب کہ بعض امتحانی مراکز میں پرچے پہنچے ہی نہیں ہیں۔
جس کی وجہ سے سندھ بھر میں والدین اور طلبہ کی جانب سے احتجاج اور اسکولوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔امتحانی میں غفلت اور احتجاج کے بعد سندھ حکومت نے محکمہ داخلہ کو متحرک کردیا اور محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
مزید پڑھیں: میٹرک بورڈ 9ویں جماعت کے طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرسکا