ویب سیریز”چڑیلز“ کا دوسرا سیزن پہلے سے زیادہ منفرد ہوگا، ثروت گیلانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویب سیریز”چڑیلز“ کا دوسرا سیزن پہلے سے زیادہ منفرد ہوگا، ثروت گیلانی
ویب سیریز”چڑیلز“ کا دوسرا سیزن پہلے سے زیادہ منفرد ہوگا، ثروت گیلانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ثروت گیلانی جنہوں نے سال 2020 میں ریلیز ہونے والی مقبول ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی مرکزی اداکارہ کے طور پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اُن کا کہنا ہے کہ ویب سیریز کا دوسرا سیزن پہلے سے بھی بہتر ہوگا اور لوگوں کو اس میں مزید نئی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔

یاد رہے کہ ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کو 11 اگست 2020 کو ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا تھا جسے کافی لوگوں نے پسند کیا، اسے پاکستان کی پہلی بولڈ ویب سیریز بھی قرار دیا گیا تھا۔

’چڑیلز‘ کی کہانی شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چار خواتین کے گرد گھومتی ہے جو سیریز میں اپنی جیسی دوسری خواتین کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔

ویب سیریز میں چاروں خواتین کو گھریلو زندگی چھوڑ کر دھوکا دینے والے شوہروں کو بے نقاب کرتے دکھایا گیا ہے، چڑیلز کی ہدایات عاصم عباسی نے دی تھیں۔

ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرہ رضوی نے جگنو، نمرہ بْچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:رواں سال نیٹ فلکس پر پیش کیے جانیوالے 10 بہترین شوز

ثروت گیلانی نے گزشتہ برس نومبر میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ’چڑیلز‘ کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔

Related Posts