رواں سال نیٹ فلکس پر پیش کیے جانیوالے 10 بہترین شوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال نیٹ فلکس پر پیش کیے جانیوالے 10 بہترین شوز
رواں سال نیٹ فلکس پر پیش کیے جانیوالے 10 بہترین شوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رواں سال نیٹ فلکس پر کئی بہترین سیریز اور فلمیں پیش کی گئیں جن کو ناظرین و سامعین نے کافی پسند کیا۔

تاہم، ہمارے اردگرد موجود کچھ لوگ اِس الجھن میں ہونگے کہ سال کی کونسی ایسی سیریز یا فلمیں ہیں جو کہ انھیں ضرور دیکھنی چاہئیے، ایسے لوگوں کی آسانی کیلئے ہم نے ایک فہرست تیار کی ہے جن میں سے آپ شوز کا انتخاب کرسکتے ہیں:

1) آل آف اَز آر ڈیڈ

K-drama review: All of Us Are Dead – Netflix's high-octane zombie action-drama has a troubling moral core | South China Morning Post

کورین سیریز آل آف اَز آرڈیڈ کی کہانی طلبہ کے ایک گروپ پر مبنی ہے جو اسکول میں ایسے طالبعلموں کے درمیان پھنس جاتے ہیں جن کو انسانی گوشت کھانے کا شوق ہوتا ہے۔یہ ایک تجسس سے بھرپور سیریز ہے جو کہ دیکھنے والوں کی آخر تک دلچسپی کو برقرار رکھے گی۔

 

2) گیولرموڈِل ٹورس کیبنٹ آف کیوریوسٹیز

A Cabinet of Curiosities is an old-timey concept (IndieWire)

نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی کافی مختلف ہے کیونکہ فلمساز نے مختلف کہانیوں کا مجموعہ تیار کرکے ایک نئی کہانی تخلیق کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ ناظرین کو کافی دلچسپ لگے گی۔ نیٹ فلکس کی یہ سیریز 25 اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی۔

3) 1899

INCPak

نیٹ فلکس کی رواں برس ریلیز کی گئی سسپنس سے بھرپور سیریز 1899 کے بارے میں ناظرین و سامعین نے بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا ہے تاہم یہ ہر عمر کے ناظرین کیلئے موزوں نہیں۔

نئی سائی فائی سیریز 1899 میں یورپی تارکینِ وطن کا ایک گروپ نئی زندگی کے آغاز کیلئے اسٹیم شپ کے ذریعے امریکی شہر نیو یارک کی طرف جاتا ہے تاہم مسافر تیزی سے ایک رکاوٹ سے ٹکرا جاتے ہیں۔سائی فائی سیریز کو زیادہ تر مثبت تبصروں سے نوازا گیا ہے جس کے نتیجے میں نیٹ فلکس نے اسے 85 فیصد ریٹنگ دی۔

4) داباسٹرڈ سَن اینڈ دا ڈیول ہمسیلف

The series is streaming on Netflix (Rotten Tomatoes)

نیٹ فلکس کی نئی ریلیز ہونے والی سیریز دا باسٹرڈ سَن اینڈ داڈیول ہمسیلف ایک مزاحیہ کہانی ہے جو کہ ہر ایک کو ضرور دیکھنی چاہئیے۔

آٹھ اقساط پر مبنی اس سیریز کی کہانی ایک طاقتور چڑیل کے ناجائز بیٹے پر مبنی ہے جو جدید دور کی چڑیل کا نشانہ بنتا ہے۔

5) ویڈ نزڈے

نیٹ فلکس کی یہ سیریز کامیڈی اور ہارر پر مبنی ہے جو ایڈمز فیملی کے کردار ویڈنزڈے ایڈمز پر مبنی ہے۔’ویڈنزڈے‘ کی کہانی ایک فیملی کے گرد گھومتی ہے جس میں بیٹی غیرمعمولی قوت اور صلاحیت حاصل کرنے بعد اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے پرانے واقعات کی کھوج لگاتی ہے۔

6) ہیری اور میگھن

سابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر دستاویزی سیریز نیٹ فلکس یوکے پر سرِ فہرست ہے جسے سب سے زیادہ شائقین نے دیکھا۔ برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر دستاویزی فلم کو بہت دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے۔ سابق شہزادے نے 8 دسمبر کو نشر ہونے والی دھماکہ خیز نیٹ فلکس دستاویزی فلم میں میگھن کے ساتھ اپنے تعلقات کو نشانہ بنانے پر تنقید کی۔

بین الاقوامی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے سابق شہزادے کی مخالفت کے باوجود 6 قسطوں پر مشتمل سیریز مقبولیت کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہی۔

7) انڈین پریڈیٹر: بیسٹ آف بنگلور

نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی انڈین پریڈیٹر ایک جاسوسی کہانی ہے جس میں ایک شکاری کو دکھایا گیا ہے، یہ 16 دسمبر کو نیٹ فلکس پر یلیز ہوئی تھی۔

8) دی ریکرئٹ

Noah Centineo Is 'The Recruit' in Netflix Trailer | IndieWire

نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی اوون ہینڈرکس کے گرد گھومتی ہے جو کہ سی آئی اے میں بطور وکیل شامل ہوتا ہے، نوکری کے پہلے دن ہی اوون یہ توقع کرتا ہے کہ اسے بہت مزا آئے گا لیکن اس کی یہ توقع پوری نہیں ہوتی اور سی آئی سے اس کو ایک کیس حل کرنے کیلئے دے دیتی ہے۔

9) دی وِچر۔ بلڈ اوریجن

Netflix series 'The Witcher: Blood Origin': release date, teaser and more

نیٹ فلکس کی اس سیریز میں تلوار ایلوس کے قبیلے کو دکھایا گیا ہے جس میں مکیئل یہو نے قبیلے کی آخری رکن کا کردار ادا کیا ہے،جو کہ ایک جستجو پر نکلتی ہے۔ یہ سیریز چار اقساط پر مبنی ہے۔

10) سمبڈی

Watch Somebody | Netflix Official Site

جنگ جی وو کے زیر ہدایت، سمبوڈی ایک سنسنی خیز سیریز ہے جو ایک سیریل کلر کی کہانی پر مبنی ہے جو ان لڑکیوں کو مار ڈالتا ہے جن سے وہ ڈیٹنگ ایپ سمبڈی پر ملتا ہے۔

Related Posts