سردار جی 3 کو بھی پاکستان سے جوڑ دیا گیا، دلجیت دوسانجھ مشکل میں پڑگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

دلجیت دوسانجھ ایک بار پھر بڑے تنازع میں پھنس گئے ہیں، پنجابی گلوکار و اداکار اس وقت اپنی اگلی فلم سردار جی 3 کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایسے میں جہاں انہیں عدم تعاون کے الزامات کا سامنا ہے وہیں یہ الزام بھی لگایا جارہا ہے کہ ان کی فلم میں پاکستانی اداکار ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی، ڈینیل خاور اور سلیم البیلا بھی شامل ہیں۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز (FWICE) کے صدر، بی این تیواری نے دلجیت دوسانجھ کے اقدامات کی مذمت کی اور ان پر فلم انڈسٹری میں پابندی لگانے کی دھمکی دی۔

انہوں نے کہا کہ ‘اگر دلجیت دوسانجھ یا کوئی اور فنکار اسی طرح کام کرتا رہا تو صرف ان کی فلم کے خلاف ہی نہیں بلکہ ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا، ان پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا جائے گا’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ’ہمارے پاس غداروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، فلم انڈسٹری ان لوگوں کی حمایت نہیں کر سکتی جو اس ملک کے خلاف ہیں، ہمیں ان لوگوں کو روکنا ہوگا جو بھارت میں بیٹھے ہیں لیکن دوسروں کی مدد کر رہے ہیں، ہمیں متعدد نام مل رہے ہیں، اگر وہ ملک کی بہتری کے لیے کام نہیں کریں گے تو انہیں انڈسٹری سے نکال دیا جائے گا۔

اس سے قبل FWICE نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشنکو دلجیت دوسانجج کی فلم کا سرٹیفیکیشن روکنے کے لیے ایک خط بھی لکھا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر رواں سال اپریل میں پابندی عائد کر دی گئی تھی جب بھارت نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کی تھی۔

اس دوران حکومت ہند نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، میڈیا اسٹریمنگ سروسز کے لیے پاکستان سے آنے والے مواد سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔

تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پاکستانی نژاد مواد بشمول فلمیں، ویب سیریز، گانے، اور پوڈ کاسٹ فوری طور پر بند کردیں جبکہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔

تاہم حال ہی میں جب دلجیت نے سردار جی 3 کے سیٹ سے بی ٹی ایس تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تو نیٹیزین حیران ہوئے کہ کیا ہانیہ بھی پنجابی گلوکار کی فلم کا حصہ بنیں گی۔

تصاویر میں سے ایک میں ہانیہ سے مشابہت رکھنے والی ایک خاتون نیرو کے بالکل پیچھے کھڑی دکھائی دے رہی تھی ان کے کٹے ہوئے بال اور آنکھیں بمشکل دکھائی دے رہے تھے ان کے فالوورز نے انہیں پہچان لیا تھا۔

ابھی تک، سردار جی 3 میں ہانیہ کی حیثیت کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن پردے کے پیچھے کی سرگوشیاں اور اسکرین شاٹس مداحوں اور ناقدین میں تجسس پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔

Related Posts