تہہ ہو کر بند ہوجانے والا گلیکسی فولڈ فون 27 ستمبر کو ریلیز کردیا جائے گا۔سام سنگ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تہہ ہو کر بند ہوجانے والا گلیکسی فولڈ فون 27 ستمبر کو ریلیز کردیا جائے گا۔سام سنگ کا اعلان
تہہ ہو کر بند ہوجانے والا گلیکسی فولڈ فون 27 ستمبر کو ریلیز کردیا جائے گا۔سام سنگ کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ گلیکسی فولڈ فون میں موجود نقائص دور کر لیے گئے ہی اور اب 27 ستمبر کو امریکی صارفین کے لیے اسے ریلیز کیا جائے گا۔ گلیکسی فولڈ اسمارٹ فون تہہ ہو کر بند ہوجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سام سنگ کے گلیکسی فولڈ فون کی تعارفی قیمت 1980 ڈالر رکھی گئی ہے۔ فون میں اسکرین پروٹیکٹرکے ساتھ ساتھ فائیو جی کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے ۔ سام سنگ کے مطابق گلیکسی فولڈ فون صارفین کے لیے جدید دور کی آسانیاں لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سافٹ وئیر سے سمندری طوفان کی 540 دن قبل پیش گوئی کی جاسکے گی

سام سنگ کمپنی حکام کے مطابق گلیکسی فولڈ پر ہر طرح کے ٹیسٹ کیے گئے اور ہر ٹیسٹ میں پاس ہو کر اس نے اپنی پائیداری کا ثبوت دیا۔ اسکرین کھولنے یا بند کرنے سے اس پر کسی قسم کے نشانات پیدا نہیں ہوتے جبکہ اسکرین پروٹیکٹر کے باعث گر کر ٹوٹ جانے کے خدشات بے حد کم ہیں۔

سام سنگ کے مطابق صارفین کی فرمائش پر ایسا فون مارکیٹ میں لایا گیا جو سام سنگ کی گزشتہ مصنوعات کی طرح صارفین کے ذوق اور معیار کے عین مطابق ہے۔ 

یاد رہے کہ ایک امریکی مصنفہ کے مطابق اسمارٹ فونز دماغی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں جن کے مسلسل استعمال سے ہم اس ڈیجیٹل نشے کے عادی بن جاتے ہیں جبکہ اس سے بچنا ضروری ہے۔ اگر آپ اس نشے سے بچنا چاہتے ہیں تو کچھ تدابیر پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم مصنفہ جینی اوڈیل اپنی کتاب “ڈوئنگ نتھنگ” (کچھ نہ کرنا) میں بتاتی ہیں کہ توجہ کی صنعت سے دور رہنے کے لیے کچھ وقت اپنی ذات کے لیے نکالنا ضروری ہے جس میں آپ کچھ نہ کریں اور موبائل اور اسمارٹ فون جیسی لت سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

مزید پڑھیں: اسمارٹ فونز دماغی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں، ڈیجیٹل نشے سے بچئیے۔امریکی مصنفہ

Related Posts