حسن اسپتال کے ایم ایس کے گھرمیں چوری،60 لاکھ کے سامان کا صفایا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Robbery at the house of MS of Hassan Hospital

کراچی: ملازمین نے عید کی تعطیلات میں ریلوے رہائشی کالونی میں ایم ایس حسن اسپتال کے گھر کا صفایا کردیا، گھر سے 60 لاکھ روپے مالیت کی اشیا ء غائب، مقدمہ درج،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی۔

ایم ایس حسن ہسپتال کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد آج صبح جب گھر پہنچے تو ڈکیتی کا علم ہوا۔ ڈکیتی کے دوران فیکو مشین چرا لی گئی جس کی مالیت 45 لاکھ روپے ہے۔ دیگر اشیا میں ایک 60 انچ کی ایل ای ڈی، ایک لیپ ٹاپ، ایک گلیکسی 7 موبائل، دو استریاں، تین گھڑیاں اور 2 لاکھ روپے نقد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گھر میں زیر استعمال متعدد اشیا جیسے جوتے، پرفیوم، پرس اور دیگر کو بھی نہیں چھوڑا گیا مذکورہ ملازم گزشتہ 8 سالوں سے ایم ایس حسن اسپتال کے گھر کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:سپر ہائی وے کیٹل فارم میں ڈکیتی،100سے زائد مویشی لوٹ لئے گئے

ملازم کے خلاف ریلوے پولیس تھانہ کینٹ اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعہ دن کی روشنی میں ہوا ہے جسے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں ملازم کے علاوہ کچھ خواتین اور دیگر مردوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

Related Posts