سپر ہائی وے کیٹل فارم میں ڈکیتی،100سے زائد مویشی لوٹ لئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپر ہائی وے کیٹل فارم میں ڈکیتی،100سے زائد مویشی لوٹ لئے گئے
سپر ہائی وے کیٹل فارم میں ڈکیتی،100سے زائد مویشی لوٹ لئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سپر ہائی وے پرکیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں 20سے زائد ڈاکو باڑے سے 100سے زائد مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لوٹے گئے مویشیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سپر ہائی وے شمسی سوسائٹی میں ڈیری فارمر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، جہاں 20سے زائد ڈاکو باڑے سے 100سے زائد مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ فارم مالک کا کہنا ہے کہ لوٹے گئے مویشیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔باڑے کے مالک محمد یونس نے واقعہ سے متعلق درخواست میمن گوٹھ تھانے میں جمع کرادی ہے، جس میں کہا ہے کہ واقعہ 10 مئی دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا۔

بابو چمن،مجاہد انصاری اور ان کے 15 سے 20 ساتھی میرے باڑے پر آئے، تمام افراد کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور کلہاڑی موجود تھے ان میں سے کچھ افراد مسلح بھی تھے۔

درخواست گزار نے الزام عائد کیا مجھے کلہاڑی اور ڈنڈے دکھا کر دھمکایا اور ایک سائٹ پر بیٹھنے کو کہا، جس کے بعد ڈنڈے اور کلہاڑی سے لیز افرا نے زبردستی باڑے سے 62 گائے اور 62 بچے گاڑی میں لوڈ کر کے لے گئے۔

باڑے کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 سے زائد افراد دو گھنٹے تک مجھے یرغمال بنا کر کارروائی کرتے رہے اور جاتے ہوئے مجھے اور بیوی بچوں کو اغوا کر کے قتل کرنیکی دھمکی بھی دی۔

درخوست گزار نے کہا کارروائی میں شامل بابو چمن، عابد حسین،امان اللہ اور جانی انصاری سے میرا پہلے کاروباری لین دین تھا، میمن گوٹھ تھانے کے چکر لگاتا رہا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی، اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

Related Posts