یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے گئے جس میں بتایا گیا کہ جولائی سے لیکر اپریل تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین، اٹلی اور یورپی یونین کے دیگرممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.590 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.7 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب نے جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کردیا

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.805 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا تھا، اپریل میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 257.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومارچ میں 297 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 297.2 ملین ڈالر تھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Posts