سرگودھا، بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 2ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرگودھا، بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 2ملزمان گرفتار
سرگودھا، بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 2ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر والدین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے قابلِ اعتراض ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 2 حیوان صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان والدین کو بلیک میل کرکے ان سے پیسے بھی ہتھیاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

خاتون کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے پر ملزم کو 13سال قید کی سزا 

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ملزمان بچوں کو اپنے گھر بلاتے تھے، پھر نازیبا حرکات کروا کر ان کی ویڈیوز ریکارڈ کرلیتے۔ بعد ازاں یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر لگا دی جاتیں اور والدین کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔

ملک بھر میں بچوں اور خواتین سے بد سلوکی اور نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سے متعلق جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ خاص طور پر صوبہ پنجاب سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے سے متعلق کیسز رپورٹ کیے جارہے ہیں۔ 

سائبر کرائم ونگ نے بچوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 2 اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔ نازیبا ویڈیوز تحویل میں لے لی گئیں۔

Related Posts