کراچی میں اپوزیشن کو سیاسی پاور شو کی اجازت، باغِ جناح میں 18 اکتوبر کو جلسہ ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن کو کراچی میں سیاسی پاور شو کی اجازت، باغِ جناح میں 18 اکتوبر کو جلسہ ہوگا
اپوزیشن کو کراچی میں سیاسی پاور شو کی اجازت، باغِ جناح میں 18 اکتوبر کو جلسہ ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو کراچی میں پاور شو کی اجازت مل گئی ہے، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں 18 اکتوبر کو باغِ جناح میں جلسہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی انتظامیہ نے اپوزیشن جماعتوں کو جلسے کی اجازت دے دی ہے، ضلع شرقی کے ڈی سی نے جلسے کا باضابطہ اجازت نامہ جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا،  18 نکاتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن بھی لیا جاسکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق ریاست کے خلاف تقریر نہیں کی جاسکے گی، ٹریفک کا بہاؤ بلا روک ٹوک جاری رہنا چاہئے۔

اجازت نامے کے مطابق پاک فوج اور اداروں کو بے جا تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، اسلحے کی بے جا نمائش اور امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت اپوزیشن کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرے، سعد رفیق

Related Posts