کل سے 7روز تک بارشوں کی پیشگوئی: کن کن شہروں میں اربن فلڈ آئے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش
(فوٹو: ڈیلی ٹائمز)

محکمہ موسمیات نے بڑے شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے 7 روز تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے نتیجے میں بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

فلڈ فورکاسٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریاؤں کی موجودہ صورتحال قابو میں ہے، بڑے دریاؤں میں فی الحال کسی بڑے سیلاب کا خدشہ نہیں جبکہ پانی کا بہاؤ تاحال مستحکم نظر آتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش بھی ہوگی۔

آئندہ 48 گھنٹوں تک شہروں سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 7 روز کے دوران 8 سے 14 جولائی تک بالائی دریائی علاقوں میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ 11 سے 13 جولائی کے دوران بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہوسکتا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں جبکہ فلڈ فورکاسٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں صورتحال معمول کے مطابق ہے جبکہ بڑے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تاحال مستحکم ہے۔

Related Posts