پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ،بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal To Address Several Public Meetings In Central Punjab
bilawal-bhutto

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پا رٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت مسلط ہوئی ہے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریاست کی جانب سے اپنے شہریوں سے معاہدے کا احترام اور ہر شہری کے انسانی حقوق کی بلا امتیاز پاسداری ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: میری اور شعیب ملک کی پہلی ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی، ثانیہ مرزا

انسانی حقوق کی پاسداری کی ضمن میں کوتاہی قیامِ پاکستان کے بنیادی اصولوں سے انحراف کے مترادف ہے۔انہو ں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت مسلط ہوئی ہے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ہے۔

پی ٹِی آئی حکومت نے آزادیِ صحافت سے لے کر آزادیِ انجمن و تنظیم جیسے حقوق کو دبانے والی مہم کی سرپرستی کی، اس کے علاوہ حکومت نے طلبہ اور شہید مشال کے والد کے خلاف پرچہ کاٹ کر ریاستِ مدینہ کے متعلق اپنے دعووں کو زمیں بوس کردیا۔

مزید پڑھیں: حجاج کرام کی جانب سے جمع کروائی رقم پر بینکوں سے سود لینے کا انکشاف

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پرامن و ترقی پسند معاشرے کے لیے آزادیِ اظہار، عقیدے کی آزادی، خواتین، بچوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کو تحفظ دینا ہوگا تاہم حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام کو عزت سے جینے کے حق کو غضب اور پسماندگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

Related Posts