کراچی میں بارش کے دوران درجنوں ہلاکتیں، کے الیکٹرک کو کروڑوں کا جرمانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

K-Electric

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :نیپرا نے کے الیکٹرک پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔ترجمان کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو اپنے مکمل سسٹم کی ارتھنگ اور گراؤنڈنگ اپریل 2020 تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو اپنے بجلی تقسیم کار سسٹم کا تھرڈ پارٹی ویریفیکیشن کروانے کا حکم دے دیا ۔

ترجمان نے بتایاکہ کیالیکٹرک کو حکم دیا کہ رواں سال جولائی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر اپنے افسران اور سٹاف کی غفلت کا تعین کر کے کارروائی جائے۔

مزید پڑھیں:سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، معیشت مستحکم ہورہی ہے ، محمود مولوی

نیپرا کی طرف سے جرمانہ رواں سال جولائی میں کرنٹ لگنے سے 20 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو جلد از جلد متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ترجمان نے بتایاکہ کے الیکٹرک کا بجلی تقسیم کا نظام لائسنس شرائط کے مطابق نہیں پایا گیا ،کے الیکٹرک نے بجلی تقسیم کیلئے درکار حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کے حالیہ فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے ،رپورٹ میں بیرونی عوامل مثلاً کنڈے غیرقانونی ٹی وی کیبلز کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کے الیکٹرک بیرونی عوامل میں بجلی کی تنصیبات کے گرد کھڑا پانی بھی شامل ہے جو کئی افسوسناک واقعات کی وجہ بنے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ

حالیہ فیصلے کے حوالے سے نیپرا سے دوبارہ جائزے کے لئے رجوع کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے نیٹ ورک کا مسلسل جائزہ لیتا ہے اور مزید محفوظ بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھاتا ہے۔

Related Posts