اسٹاک مارکیٹ میں 228 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 228 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 228 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 228 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں آج کاروباری روز کے دوران 228 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا۔

کاروبار ی روز کے آغاز کے موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس منفی زون میں چلا گیا، جو کاروبار کے اختتام کے موقع پر کم ترین سطح 47,217.74 تک پہنچ گیا۔ تاہم، بعد میں خریدوفروخت نے انڈیکس کو مثبت زون میں دھکیل دیا۔

کاروباری روز کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 228.23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47,721.80 پر بند ہوا، جبکہ جمعہ کو، انڈیکس میں 41.19 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔

تیل وگیس کی تلاش، پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

آج کاروباری روز (پیر) کے دوران 334 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 168 میں کمی اور 16 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts