مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کیا جائے، سکھوں کا جینوا میں مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:خالصتان 2020 میں دنیا کے نقشہ پر ابھر کررہے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکہ ، برطانیہ سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرے کے دوران کہی۔

یورپ بھر میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے بھی ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں مقیم اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

88 روز سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کر رکھاہے۔خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے اوربچوں پر بھی مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں سمیت کسی کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کیا جائے ۔

غیر ملکی مبصرین کو وہاں جانے کی اجازت دی جائے اور وہاں جانے کے حوالے سے جو رکاوٹیں ہیں انھیں ختم کرائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ نے پاکستان کوخالصتان تحریک کی پشت پناہی سے بری الزمہ قرار دیدیا

فرانس سے بھی معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی کی قیادت میں ایک وفد نے مظاہرے میں شرکت کی اور سکھوں کو مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ مظاہرے میں سکھ کمیونٹی کے جوانوں کے ساتھ خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

Related Posts