کراچی ،شاہ لطیف ٹائون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Edhi Ambulance

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔پولس کے مطابق اہلکار اشرف ڈیوٹی کے بعد سادہ لباس میں ایک گرائونڈ میں بیٹھا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان آئے اور اشرف پر فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق ایک گولی اشرف کے پیٹ میں لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔

مزید پڑھیں : کراچی پولیس کی کارروائی، پاک فوج کے میجر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکار کسی خاتون کے ساتھ گرائونڈ میں بیٹھا تھا۔واقعے کے بعد فوری بعد خاتون موقع سے فرار ہوگئی ، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ ایس ایچ او شاہ لطیف یا ڈیوٹی آفیسر کی جانب سے زخمی اہلکار کو تھانے لانے کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پولیس کی تاریخ میں پانچویں بار براہ راست ڈی ایس پیز بھرتی کی تیاریاں

انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکار اشرف کو علاقے کے لوگ پرائیویٹ گاڑی میں تھانے لے کر آئے ۔زخمی اہلکار اشرف کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں پولیس اہلکار اشرف جاں بحق ہوگیا تھا۔

Related Posts