پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں نجی اسکول کے پرنسپل کی جانب سے اسکول کی خواتین اساتذہ اور طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سفاک ملزم زیادتی کی خفیہ کیمرے سے وڈیوز بھی بناتا اور بیرون ملک فروخت کرتا تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر شیخو پورہ کے بی ڈویژن پولیس حرکت میی آئی اور چھاپہ کر ملزم پرنسپل ارسلان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
نجی اسکول مرزا ورکاں روڈ پر کرایہ کی عمارت میں واقع تھا، واقعہ سامنے آنے کے بعد مالک نے عمارت فوری طور پر خالی کرالی ہے، جبکہ علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں، زیادتی کا شکار متاثرہ خواتین سے رابطے کرنے کے لیے ٹیمیں پولیس نے تشکیل دے دی گئی ہیں۔