وزیر اعظم عمران خان کا پاک افغان سرحد طور خم کا دورہ مصروفیات کے باعث ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا پاک افغان سرحد طور خم کا دورہ مصروفیات کے باعث ملتوی
وزیر اعظم عمران خان کا پاک افغان سرحد طور خم کا دورہ مصروفیات کے باعث ملتوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کا دورہ انتہائی مصروفیات کے باعث ملتوی کردیا ہے اور اب وزیر اعظم یہ دورہ 18 ستمبر کو کریں گے۔ 

پاک افغان سرحد کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کے باقاعدہ افتتاح کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے طور خم کا دورہ جولائی سے اب تک تیسری بار ملتوی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب میں دُنیا کو کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک وزیر اعظم نے ور خم کا کوئی دورہ نہیں کیا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفاقی دارالحکومت میں سخت مصروفیت کا وقت گزاریں گے جس کے باعث آج طے شدہ دورے اور طور خم بارڈر کی افتتاحی تقریب ملتوی کرنا پڑی۔

افتتاحی تقریب کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور خیبر پختونخواہ پولیس کے 70 بہترین دستوں کے ساتھ ساتھ اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان یہ کہہ چکے ہیں کہ نریندرمودی جتنامرضی کشمیریوں پر ظلم کرلےکامیاب نہیں ہوسکتا،دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کےلیےآوازبلندہورہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےمظفرآبادمیں جلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  بزدل انسان ہی عورتوں اور بچوں پر ظلم کرتا ہے جو آج نریندر مودی اور اس کی جماعت آر ایس ایس کشمیر میں کر رہی ہے،کشمیر پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئے گا اور مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیرحل نہ ہواتواس کااثرساری دنیاپرپڑےگا،عمران خان

Related Posts