صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب کر لیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب کر لیا

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال ختم ہونے پر آئینی تقاضے کے تحت  قومی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو  طلب کر لیا ہے۔

صدر پاکستان جمعے کے روز شام پانچ بجے ہونے والے مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی کا پارلیمانی سال 13 اگست کو اختتام پذیر ہوچکا ہے۔

آئین پاکستان کے تحت صدر مملکت کا نئے پارلیمانی سال کی ابتدا میں مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب ضروری ہے۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 2 ستمبر بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کی نو منتخب قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو ہوا تھا جس سے نو منتخب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا۔ بعد ازاں 14 ستمبر کو قومی اسمبلی کا باضابطہ اجلاس بلا لیا گیا۔

مزیدپڑھیئے: وزیر اعظم عمران خان نے آج معاشی ٹیم  کا اجلاس طلب کر لیا

Related Posts