نیب زدہ ڈاکٹر اسلم عقیلی کو تیسری بار بھی خلاف ضابطہ وائس چانسلر تعینات کرنے کی تیاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Preparations to appoint Dr. Aslam Aqeeli as Vice Chancellor of Dawood University for the third time

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن ، انتظامی بے قاعدگیاں میں ملوث ہونے کے الزامات کے باوجودداؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر تعینات کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو سینئر اساتذہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کوا یک تفصیلی خط ارسال کرکے انکشاف کیا ہے کہ داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک ایسے شخص کو وائس چانسلر بنایا جارہا ہے جو اس سے قبل 2بار وائس چانسلر رہ چکے ہیں اور ان پر نیب تحقیقات ، آڈٹ اعتراضات سمیت دیگر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔

کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ مہران یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر زینت محمد علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ایف اے اوہران یونیورسٹی کاشف عثمان درس ، آفس اسسٹنٹ CEAD-MUETعباس علی قریشی، اسٹوڈیو اسسٹنٹ CEADغلام پوار اوڈھو ، ڈپٹی منیجر ICEریاض احمد شیخ ، سابق اکاؤنٹ آفیسر MUET ایس ثاقب حسین شاہ اور لائبریری اسسٹنٹ عبدالرزاق راجپوت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام خط لکھ کر وائس چانسلر کی کرپشن اور ان کی مالی و انتظامیہ بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا ہے ۔

لکھے گئے خط کے مطابق نیب چیئرمین نے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی کے خلاف تحقیقات کی اجازت دی ہے ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو نے 2019-2018کی رپورٹ میں مالی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے ۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی انکوائری رپورٹ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیر پور میرس میں 46کروڑروپے کی کرپشن کی نشاندہی کی ہے ۔ وائس چانسلر کے داماد کی غیر قانونی بھرتی اور ان کے بیرون ملک کے دوروں کی بھی تفصیلات سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نیب نے فیڈرل اُردو یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں پر تحقیقات شروع کردیں

وائس چانسلر نے ڈائریکٹر کے ساتھ مل کر متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ہی اساتذہ اور دیگر عملے کو بھرتی کیا۔مذکورہ بھرتیاں سینٹر آف ایکسیلنس آرٹ اینڈ ڈیزائن جامشو رو میں 2004 سے 2020 کے درمیان عرصہ میں کی گئی ہیں ۔اس سینٹر میں متنازعہ اور مشکوک اخراجات کئے گئے ہیں ، بھرتی اور ادائیگیاں بھی مشکوک کی گئی ہیں ۔

خط میں مزید لکھا گیاہے کہ جس شخص کو تیسری بار بھی وائس چانسلر تعینات کیا جارہا ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک کیس نمبرCP-1256-2017،پٹیشن نمبر 2906/2018اور پٹیشن نمبر 656/2019کے علاوہ پٹیشن نمبر 241/2020سمیت 883/2021، پٹیشن نمبر 870/2021،پٹیشن نمبر 334/2021،پٹیشن نمبر 133/2021میں ڈاکٹر اسلم عقیلی کو پارٹی بنایا گیا ہے ۔

اس درخواست میں مزید لکھا گیا ہے کہ اب وائس چانسلر کی تقرری کے لئے قائم کردہ سرچ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت جو خود مہران یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر رہ چکے ہیں اور اب وہ پروفیسر ایمریطس بھی ہیں ۔

یوں مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی کے تحت ہونے کے باوجود اپنے وائس چانسلر کا انٹرویو کریں گے اور پھر داؤد یونیورسٹی میں تیسری بار وائس چانسلر تعینات کے لئے سفارش کریں گے۔تیسری بار ان کا وائس چانسلر بننا خود ایک غیر قانونی عمل ہوگا۔

خط میں اساتذہ نے لکھا ہے جس شخص پر نیب کی تحقیقات چل رہی ہوں اس کو کسی بھی کلیدی عہدے پر نہیں ہونا چاہئے ،ان کو عہدے سے ہٹایا جائے اور متنازعہ سرچ کمیٹی میں ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی جگہ کسی اور کو لگایا جائے۔

Preparations to appoint Dr. Aslam Aqeeli as Vice Chancellor of Dawood University for the third time

Preparations to appoint Dr. Aslam Aqeeli as Vice Chancellor of Dawood University for the third time

Preparations to appoint Dr. Aslam Aqeeli as Vice Chancellor of Dawood University for the third time

Preparations to appoint Dr. Aslam Aqeeli as Vice Chancellor of Dawood University for the third time

Related Posts