پیپلز پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر ڈٹ گئی، گلگت بلتستان میں مظاہرے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر ڈٹ گئی، گلگت بلتستان میں مظاہرے
پیپلز پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر ڈٹ گئی، گلگت بلتستان میں مظاہرے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر ڈٹ گئی ہے جس پر مظاہرے بھی جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا جس پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے مظاہروں کا اہتمام کیا۔

وعدے کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آر او آفس کے باہر مظاہرے میں شریک ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ سخت سردی میں آگ جلا کر اس پر ہاتھ سینکتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں گلگت کے ڈی سی آفس کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو بھی کھلا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات میں کوئی دھاندلی ہے تو ثبوت پیش کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں تحریکِ انصاف کی حکومت بنائیں گے۔وزیرِ اعظم

Related Posts