مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی عمران خان کی جیب میں ہیں، وزیر ریلوے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed
sheikh rasheed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد: وزیر ریلوےشیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی عمران خان کی جیب میں ہیں، یہ حکومت کےخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے نکالتے ہوئے غریب پر منہگائی کو بوجھ پڑا، عمران خان کو مہنگائی اور بے روزگاری کا احساس ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 10 مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جارہا ہے، مسافر ٹرینوں سے نفع نہیں ہوسکتا، فریٹ ٹرینوں سے آمدن ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی عمران خان کی جیب میں ہیں، یہ حکومت کےخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے، ڈیل ہویا ڈھیل کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور مزید طاقتور ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سبسڈی اور مالی مدد کا مقصد کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔وزیر اعظم

شیخ رشید نے کہا کہ مودی نے سارا ہندوستان کشمیر بنا دیا ہے، دلی میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا،امریکا اس پر نوٹس لے، بھارت انتہا پسندوں کی ترجمان ریاست بن چکاہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ کوروناوائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ریلوے مسافروں کو اس وبا سے بچانے کے لیے کل ریلوے بورڈ کا اجلاس ہوگا۔

Related Posts