پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج مریم نواز سے ملاقات کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No differences in PDM, reiterates Maryam Nawaz

لاہو ر:13دسمبر کو لاہور میں جلسے کی تیاریاں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے ۔

بلاول بھٹو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ان کی دادی شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے اور 13دسمبر کو ہونے والے جلسے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیاجائے گا ۔

اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے استعفوں اور عدم اعتماد کی تحریک ساتھ ساتھ لانے کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قائدین نے رائے دی کہ ہمیں مختلف محاذ کھولنے کی بجائے ایک محاذ پر ہی ڈٹ جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ہمیں چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر پہلے ہی سبکی ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ جنوری کے آخری ہفتے میں اسلام آباد داخل ہوگا۔ لانگ مارچ کے اختتام پر مختصر مدت کا قیام کیا جائیگا، کارکنوں کو تھکانے اور سردی میں بٹھانے کی بجائے متحرک رکھا جائے گا، ملک بھر سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔

پارٹی سربراہان مختلف شہروں سے کارکنوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے لیے نکلیں گے، اسلام آباد کے قریب ایک مقام پر ملک بھر کے قافلے اکٹھے ہونگے، قائدین لانگ مارچ سے خطاب کریں گے، پھر استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے اراکین سے بھی استعفے مانگ لئے

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں استعفے جمع کرا کے منتشر ہو جائینگی، اپوزیشن جماعتوں کو لانگ مارچ کے دوران ہی کامیابی ملنے کی بھ امید ہے۔

سینیٹ الیکشن کو مد نظر رکھ استعفے دیئے جائینگے،استعفوں سے پہلے پی ڈی ایم قیادت تمام آئینی و قانونی پہلوؤں اور ماہرین سے طویل مشاورت کرے گی۔

Related Posts