مارچ 2021 میں کوروناویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی،ڈاکٹرفیصل سلطان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government announces closure of public transport on Eid-ul-Adha

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت نے کوروناویکسین کے ممکنہ حصول کے بعدویکسی نیشن کاطریقہ کارطےکرلیا،مارچ 2021 میں کوروناویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا کوبتایاکہ ویکسی نیشن پلان تیارکرلیا،مارچ 2021 میں کورونا ویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک سے ویکسین کیلئے رابطے میں ہیں،ویکسین بنانیوالے تمام بڑے اداروں سے رابطے میں ہیں۔

ویکسین خریدنے کیلئے پیسے مختص کرنااہم تھا۔انہوں نے کہاکہ کوروناویکسین کی خریداری معمول کی طرزپرنہیں ہوگی،خریداری کیلئے دیکھیں گے سودمندویکسین کونسی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا نے مزید 50 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں،3 ہزار 47نئے کیسز رپورٹ

انہوںنے کہاکہ ویکسین کی خریداری کے پہلوؤں پرفیصلہ کرناتھوڑامشکل ہے، ماہرین کی آراکودیکھ کرکمیٹی ویکسین خریداری کافیصلہ کریگی۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ ویکسی نیشن مہم 3 مراحل میں چلائی جائیگی، ویکسین ای پی آئی پروگرام کی طرزپرہی فراہم کی جائیگی،پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگائی جائیگی،دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائدعمرکے افرادکوویکسین لگائیں گے۔

Related Posts