کراچی پولیس کا اورنگی ٹاؤن سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کرنے کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے
کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے  جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ملزمان پر متعدد قتل کی وارداتوں کا الزام ہے۔

فراز فجو اور ذیشان چلی نامی یہ ٹارگٹ کلرز ایم کیو ایم لندن سے ہدایات ملنے پر مختلف افراد کے قتل میں ملوث رہے ہیں جبکہ ملزمان متعدد جرائم کی رپورٹس میں نامزد اور پولیس کو مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیش رفت، برطانیہ پاکستان کو شواہد فراہم کرے گا

کراچی پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ کراچی کے شہریوں کو بھی قتل کیا ہے جبکہ ان کا تعلق جاوید بندھا اور اجمل پہاڑی گروپ سے بتایا گیا ہےجبکہ یہ دونوں گروپ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے لیے بدنام ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رحیم یارخان میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے  صلاح الدین کی فارنزک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کی موت تشدد کی وجہ سےہوئی تھی۔فارنزک رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کی موت سے پہلے اس پر شدید تشدد کیا گیا تھا، اس کے دائیں بازو کے اوپر،کہنی، کندھے، گھٹنے، دائیں آنکھ، دائیں ٹانگ اور پیٹ کے بائیں حصے پر تشدد کےنشانات ہیں۔

  صلاح الدین کے جسم پر 3سے 4 سنیٹی میٹر اور 4 سے 5 سینٹی میٹر کے تشدد کے نشانات پائے گئےہیں ،  جبکہ صلاح الدین کے پھیپھڑوں میں ایسا کیمیکل پایا گیا جس سے اس کے گردے سکڑ گئےتھے، رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کی موت ذہنی و جسمانی تشدد کے باعث ہوئی۔

مزید پڑھیں: صلاح الدین کی موت تشددسےہوئی ،فارنزک رپورٹ میں انکشاف

Related Posts