مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز 20ماہ بعد جیل سے رہا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو  ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کو تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

قبل ازیں حمزہ شہباز کے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے ادریس رفیق اور عدیل خان نے جمع کرائے جن کا عدالتی عملے کی جانب سے جائزہ لیا گیا۔

ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی،  احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے لیگی رہنما کی رہائی کی روبکار جاری کی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو رہائی کے بعد ریلی کی شکل میں رہائش گاہ تک لایا گیا استقبال کے لیے آنے والوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ لاہور کے 12 مقامات پر حمزہ شہباز کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی  2 ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی

Related Posts