پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث نیند نہیں آتی۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پھونک مار دیں تو مسائل حل ہوجائینگے، ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خدشے کے باعث نیند نہیں آتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ گالی کی سیاست کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ شریف آدمی کو بے عزت کرکے نوجوانوں کی غلط تربیت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جو بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو طلب کیا ہے، وزیرِخارجہ

مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ میں نفرت اور انتشار کی سیاست ختم کردوں گا۔ دل گواہی دیتا ہے کہ ایسا نظام دفن ہوگا۔ اقتدار کانٹوں سے بھرا سفر ہوتا ہے، پھولوں کی سیج نہیں۔ہمیں پہلے اور اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ علماء کی جوتیوں میں بیٹھنے والا شخص ہوں۔ مفتی صاحب سادہ سی گاڑی میں نظر آئے۔ ان کی زندگی کا اوڑھنا بچھونا یہی سادگی تھی۔ جب مفتی صاحب وزیر اعلیٰ بنے تو میں طالبِ علم تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان حکومت گرادی گئی۔ کسی اخبار میں آیا کہ مفتی صاحب نے سادہ سا سوٹ کیس اٹھایا اور حکومت چھوڑ دی۔ ایک شخص چاہتا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے اور ملکی معیشت ہچکولے لیتی نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی اور مولانا فضل الرحمان کی دعاؤں سے یہ مرحلہ طے ہوا اور معیشت آگے بڑھانے کیلئے ہم نے اقدامات اٹھائے۔ ہمیں گزشتہ حکومت کا بوجھ اٹھاتے ہوئے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا پڑا۔ ڈالر مولانا کی دعاؤں سے نیچے آگیا۔ 

Related Posts