مصطفیٰ عامر کے قتل کے بعد ملزم ارمغان اور شیراز کے واپسی کے سفر کی ویڈیو دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CCTV footage emerges of Armaghan and Shiraz returning to Karachi
FILE PHOTO

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزمان ارمغان اور شیراز کی حب سے کراچی واپسی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دونوں ملزمان کو ایک گاڑی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ان کے حب سے کراچی واپسی کے سفر کے دوران کی ہے جس میں وہ واضح طور پر گاڑی کے اندر نظر آ رہے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مصطفیٰ عامر کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے بعد کچھ فاصلہ پیدل طے کیا اور پھر کراچی واپسی کے لیے 3ہزار روپے دے کر ایک گاڑی میں لفٹ لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ارمغان اور شیراز کو ہمدرد چوکی روڈ سے گزرتے ہوئے ایک گاڑی میں دیکھا گیا، جس کے بعد وہ فور کے چورنگی کی طرف جاتے ہوئے نظر آئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرکزی ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو اپنے بنگلے پر بلا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اسے اس کی اپنی ہی گاڑی کے ڈِگی میں بند کر کے حب لے گیا، جہاں اس کا وحشیانہ قتل کیا گیا۔

اس سے قبل پولیس نے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا تھا۔ یہ گرفتاری ارمغان کے ڈیفنس خیابانِ مومن میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران عمل میں لائی گئی تھی۔

Related Posts