عید الفطرکی تعطیلات، ملک میں بینک کتنے دن تک بند رہیں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Eidul Fitr: Bank holidays announced
FILE PHOTO

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں تین دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تمام بینک بند رہیں گے۔

ایس بی پی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تمام بینک بشمول اسٹیٹ بینک 31 مارچ سے 2 اپریل 2025 (پیر سے بدھ) تک بند رہیں گے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر 2025 کے لیے تین دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔

پاکستان میں عید الفطر 2025 پیر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، رمضان کے 29 روزے مکمل ہونے کی توقع ہے۔

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ بروز اتوار شام کے وقت نظر آنے کا امکان ہے۔

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 29 مارچ بروز ہفتہ سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔

اتوار کے غروب آفتاب تک چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جس سے اس کا نظر آنا ممکن ہو گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ چاند کو دیکھنے کے لیے اس کی کم از کم عمر 18 گھنٹے ہونی چاہیے، جو اس بار پوری ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان کا وقت بھی مختلف شہروں میں کم از کم 40 منٹ کی ضروری حد سے زیادہ ہوگا جس سے چاند دیکھنا آسان ہو جائے گا۔

Related Posts