وزیر اعظم نے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے ائیرپورٹ فورس کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کی منظوری دیدی
وزیر اعظم نے ائیرپورٹ فورس کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کی منظوری دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کی تصدیق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کی۔

تفصیلات کے مطابق ملک و قوم کی حفاظت کرنے والی پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کی فورسز کو معاشی تحفظ دینے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان 

کچھ روز قبل پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کرچکی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت 1 سے 19 اسکیل تک کے ملازمین کو 15 فیصد الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد مختلف اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیں۔ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صوبوں کو بھی ملازمین کو الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورۂ بلوچستان کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) اور رینجرز اہلکاروں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا جس کا مقصد جوانوں کی حوصلہ افزائی اور معاشی تحفظ فراہم کرنا تھا۔ 

Related Posts