لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کرینگے تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی صنعتوں،کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی صنعتوں،کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اگر لوگ ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہیں کرتے تو اسپتالوں اور موجودہ صحت کی سہولیات پر بوجھ بڑھنے بڑھ جائے گیا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کی پیروی کی اہمیت عام لوگوں کو بتاناضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ایس او پیز پر عمل کریں تو بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا ایک مہینہ اہم ہے اور اگر ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو کورونا کے مزید پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انتظامیہ پہلے ہی مختلف امور میں مصروف ہے ہم ان پر اضافی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں۔تمام ممالک میں رضا کاروں  نے کورونا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیکس کے نام پر کاروباری طبقے کے ساتھ ظلم شروع، نیا فارمولا یکم جولائی سے نافذ ہوگا

رضا کاروں اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انھیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا نے میں بھی کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Posts