و زیر اعظم سے کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan hurriyat delegation
Imran khan hurriyat delegation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے حریت رہنماں کے وفد میں نثار مرزا، محمد حسین خطیب، جاوید اقبال سمیت دیگر شامل تھے، حریت وفد نے میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

حریت رہنماں نے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کے سامنے کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کے خلاف عالمی سطح پر کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حق خوداردیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی۔

Related Posts