وزیر اعظم نے قومی مسائل کے حل کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے قومی مسائل کے حل کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم نے قومی مسائل کے حل کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی مسائل کے حل کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ عمران خان  عوامی ریلیف اور 71 سال سے درپیش مسائل  کی ٹھوس بنیاد رکھ چکے ہیں جس کی گزشتہ دور میں ہمت نہ کی گئی۔

اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مشکل فیصلوں کی اس سے پہلے کوئی حکومت ہمت نہ کرسکی جبکہ ایسے فیصےل عمران خان کی ملک و قوم سے وابستگی کا ثبوت ہیں۔

بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے معاونِ خصوصی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کے عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لیے روزگار کے مواقع، صحت اور تعلیمی سہولیات کو یقینی بنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ بلوچ عوام کی خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال وزیر اعظم کے بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے عزم کا واضح اظہار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کا احساسِ محرومی دور کرے گی۔ انہیں ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح شو بازی کی بجائے قوم کو مصائب کی دلدل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرات مندانہ اقدامات تبدیلی لائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا کے مسائل اور مشکلات کا حل کر نا حکومت ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داری ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم عوام کو جوابدہ ہیں ۔  میڈیا کے مسائل اور مشکلات کا حل تلاش کرنا حکومت ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: میڈیا کے مسائل حل کر نا  ہماری ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts