میڈیا کے مسائل حل کر نا حکومت ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous Ashiq Awan
Firdous Ashiq Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ میڈیا کے مسائل اور مشکلات کا حل کر نا حکومت ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داری ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم عوام کو جوابدہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے مسائل اور مشکلات کا حل تلاش کرنا حکومت ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ صحافیوں کا ہم پر اس لیئے بھی حق ہے کہ یہ ہماری آواز کو مضبوط بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے مسائل کو حل کرنے کیلئے آجر اور اجیر کو سننا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا مالکان نے جن کو ملازم رکھا ان کا کوئی سروس سٹرکچر موجود نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ آرگنائزیشن جب چاہے کسی کی خدمات حاصل کرلے اور جب چاہے فارغ کر دے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی تنخواہوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پیمرا قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے ،میڈیا میں ایک 50 لاکھ تنخواہ لے رہا ہے ایک 50 ہزار تو ایک 10 ہزار لے رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام کا ماننے والادہشت گرد یا انتہاپسند نہیں ہو سکتا، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہاکہ جرنلسٹ پروٹیکشن قانون میں ان مسائل کو حل کرنے جارہے ہیں ،میڈیا میں ملازمین کو تھرڈ پارٹی کے زریعے رکھا جاتا ہے جس کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں ،صحافیوں کی تنظیموں سے تجاویز مانگی جس کے بعد میڈیا مالکان کے ساتھ بات کی جائے گی۔

Related Posts