وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا
وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران نے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی جب کہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک سے رابطے میں ہیں جو کراچی روانہ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس میں جہاز عملے سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔جبکہ ریسکیوں کا کام جاری ہے۔

Related Posts